ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ لاہور سے جواب طلب

ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر سیکرٹری تعلیمی بورڈ لاہور سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے لاہور تعلیمی بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر نہ کرنے پر سیکرٹری لاہورتعلیمی بورڈ سے جواب طلب کر لیا ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین عرصہ دراز سے محکمہ میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،درخواست گزاروں کو حکومتی پالیسی کے تحت ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے،ملازمین کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو بھی درخواستیں دیں تاہم شنوائی نہیں ہوئی،عدالت نے دادرسی کے لئے درخواست سیکرٹری لاہور تعلیمی بورڈ کو بھجوائی جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،سیکرٹری لاہور تعلیمی بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -