اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی ترقی،پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کوجواب داخل کرانے کیلئے 15روز کی مہلت

اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی ترقی،پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کوجواب داخل کرانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب لائبریری فاؤنڈیشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست پر محکمہ کو پندرہ روز کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی ،عدالت کے روبرو محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریری کے ڈائریکٹر محمد توصیف نے پیش ہو کر جواب کے لیے مہلت طلب کی تھی ۔درخواست گزار خلیل احمد چیمہ کی طرف سے موقف اختیار کیاگیاکہ وہ 19 سال سے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں،طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود درخواست گزار کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی نہیں دی جا رہی، محکمہ نے آوٹ آف ٹرن اپنے منظور نظر کو قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیاہے، عدالت اس تقرری کو کالعدم قرار دے کر درخواست گزار کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کا حکم جاری کیا جائے،محکمہ آرکائیو اینڈ لائبریری کے ڈائریکٹر محمد توصیف عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے جواب جمع کروانے کا آخری موقع دے دیا۔
لائبریری فاؤنڈیشن

مزید :

صفحہ آخر -