ہائیکورٹ کا خاتون سمیت 3مزدوروں کو غیر قانونی قید سے بازیاب کرانے کا حکم

ہائیکورٹ کا خاتون سمیت 3مزدوروں کو غیر قانونی قید سے بازیاب کرانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سمیت 3 مزدوروں کو غیر قانونی قید سے بازیاب کروا کے آزاد کرنے کا حکم دے دیاہے،جسٹس محمد وحید خان نے محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مزدوروں کو غیر قانونی حراست میں رکھ کر مزدوری کروائی جارہی ہے ،دن رات کام کرنے کے باجود معاوضہ ادا نہیں کیا جارہا ،معاوضہ مانگے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، مزدوروں کو بازیاب کروا کے رہا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالتی حکم پر پولیس نے ایک لڑکی سمیت تین مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد لڑکی سمیت تینوں مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -