سوئی گیس قیمتوں میں اضافہ کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر

سوئی گیس قیمتوں میں اضافہ کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے ، یہ انٹراکورٹ اپیل مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت ،اوگرا اور ایس این جی پی ایل کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ وفاقی کی جانب سے 4 اکتوبر 2018 ء کو سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا،ایس این جی پی ایل وفاقی کے نوٹیفیکیشن کو بنیاد بنا کر عوام سے اضافی بل وصول کر رہا ہے، وفاقی کا یہ نوٹفکیشن آئین کے آرٹیکل 3 سے متصادم ہے، گیس کے قیمیوں میں اضافے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے حقائق کو سنے بغیر ہی درخواست مسترد کر دی،سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفیکیشن کو معطل کیا جائے۔

گیس قیمتیں

مزید :

صفحہ آخر -