بڑے شہروں میں ماڈل فارمیسیز کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری

بڑے شہروں میں ماڈل فارمیسیز کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستان بھر کے بڑے شہروں بشمول اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، ڈیرہ اسماعیل خان ،ایبٹ آباد ، ملتان، پشاور ، فیصل آباد ، کوئٹہ، کراچی ، مظفرآباد، حیدرآباد، گلگت، سکھر اور لورالائی میں ماڈل فارمیسیزکے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ صوبائی محکمہ جات صحت، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ، فارما بیورو ، پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے عوام الناس کے لیے ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ ڈریپ اور صوبائی حکومتوں کے فوکل پرسن جان بچانے والی ادویات کی دستیابی کی نگرانی اور دیکھ بھال کریں گے۔

ماڈل فارمیسیز

مزید :

صفحہ آخر -