سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے یورپی یونین کے وفدکی ملاقات

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے یورپی یونین کے وفدکی ملاقات

  

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے یورپی یونین کے پروجیکٹ "صوبائی"کی ٹیم نے کرسٹوفر شیلڈز کی سربراہی میں سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ "صوبائی"کی ٹیم نے سپیکر کو موثر قانون سازی کے لیے اراکین اسمبلی اور اسمبلی سٹاف کی تربیتی ورکشاپس منعقد کرنے سے آگاہ کیا۔ سپیکر نے کرسٹوفر شیلڈز اور صوبائی کی ٹیم کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے قانون سازی کے عمل میں صوبائی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ کرسٹوفر نے صوبائی کی سرپرستی اور تعاون کرنے پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون بشارت علی راجہ، ڈی جی پارلیمانی امور عنایت اللہ لک، صوبائی کی نمائندہ آصفہ خان اور نادیہ بتول بھی موجود تھے۔

ملاقات

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ آخر -