مودی کے ہاتھ ماچس آ گئی،خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے ، آصف کرمانی
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ مودی کے ہاتھ ماچس آ گئی ہے اور وہ خطے میں آگ لگانا چاہتا ہے ،مودی نے بھارت کی آئندہ نسلوں کو غیر محفوظ کر دیا ہے ۔ انہوں نے مظفرآباد سیکٹر میں بھارتی طیاروں کی دراندازی کی شدید مذمت اور بھارتی طیاروں کو بھگانے پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آصف کرمانی نے کہا کہ 22کروڑ پاکستانی اور افواج پاکستان وطن عزیز کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔ مودی نے الیکشن جیتنے کی خاطر خطے کو عدم استحکام سے دو چار کر دیا ہے ، ایسے شخص کو وزارت عظمی کی کرسی کی بجائے پاگل خانے میں ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مودی ایک ہارا ہوا جواری ہے۔