بھارت کواینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا ، مشرف

بھارت کواینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا ، مشرف

  

دبئی (آن لائن)سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت ممبئی پلوامہ جیسے حملے خود کرواتا ہے اور الزام پاکستان پر دھر دیتا ہے پاکستان بھارت پر اسی طرز کا حملہ کرے جس طرح بھارت نے کیا ہے ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ممبئی اور پلوامہ جیسے حملے بھارت خود کرواتا ہے پھر الزام پاکستان پر دھر دیتا ہے ہمیں عالمی سطح پر بھارت کو بے نقاب کرنا چاہئے،پاک فوج ہر وقت تیار رہے اور بھارت پر اسی طرز کا حملے کرے جس طرح بھارت نے ہم پر کیا ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا۔

پرویز مشرف

مزید :

صفحہ آخر -