ملک بھر میں 50ہزار سے زائد سرکاری سکیم کیلئے حج درخواستیں وصول
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم2019ء کے لیے حج درخواستوں کی وصولی جاری،ملک بھر میں 50ہزار سے زائد حج درخواستیں وصول،6مارچ تک سرکاری حج سکیم کی درخواستیں وصول کی جائیں گی،قرعہ اندازی 8 مارچ کو ہو گی اس سال سرکاری حج سکیم کا پیکیج کراچی ،کوئٹہ سے 4لاکھ 26ہزار975روپے علاوہ قربانی ہے جبکہ لاہور،پشاور،اسلام آباد،ملتان سے 4لاکھ 36ہزار 975روپے رکھا گیا ہے ،ریڈ ایبل انٹرنیشنل پاسپورٹ جس کی میعاد 10فروری 2020ء تک ہو حج2019ء کے لیے درخواست دینے کے لیے کار آماد ہو گا۔
درخواستیں