اٖضافی کوٹہ میں نظر انداز کرنے کا خدشہ، حج آرگنائزر کا ہنگامی اجلاس آج طلب
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) 8سال سے پچاس افراد کے کوٹہ کے ساتھ کامیاب حج آپریشن کرنے والے پنجاب بھر کے حج آرگنائزر نے سعودی حکومت کی طرف سے اضافی کوٹہ ملنے کے باوجود ایک دفعہ پھر نظر انداز کئے جانے کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ڈیوس روڈ لاہور کے مقامی ہوٹل میں بعد نماز ظہر پچاس افراد کوٹہ رکھنے والوں کو دعوت دی گئی ہے اجلاس کے موقع پر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں کمیٹی بنانے، صوبائی چیئرمین اور ہوپ کے مرکزی چیئرمین سے ملاقات اور ان سے کوٹہ میں اضافے کی درخواست کے لئے بھی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
اٖضافی کوٹہ