بھارتی طیارے پے لوڈ گرا کے بھاگنے پر دنیامیں مذاق بن گئے، چوہان

بھارتی طیارے پے لوڈ گرا کے بھاگنے پر دنیامیں مذاق بن گئے، چوہان

  

لاہور( نمائندہ خصوصی ) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کے سامنے بھارت اپنے طیاروں کے پے لوڈ گرا کر بھاگنے پر طنزو مزاح کا نشانہ بنا ہواہے کہ بھارتی طیارے کیسے پاکستانی طیاروں کے فضاء میں آتے ہی ڈر کراور خوف زدہ ہوکر دُم دبا کر بھاگ گئے۔یہاں تک کہ انھوں نے اپنے پے لوڈ بھی گرا دیے تا کہ وہ آسانی سے بھاگ سکیں ۔یہ ہے بھارت، بھارتی عوام اور بھارتی طیاروں کا طرزعمل ۔ یہ بُزدل قوم ہے ان میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ پاکستان کی نڈر قوم کا مقابلہ کر سکیں۔اگربھارتی عوام اور ان کے طیاروں میں تھوڑی سی بھی ہمت ہوتی تو بھاگنے کی بجائے پاکستانی طیاروں کا مقابلہ کرتے پھر پتا چل جاتا کہ کون کتنے پانی میں ہے لیکن اس قوم میں اتنی جرات نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت نے پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ اس وقت مودی سرکار کو صرف اور صرف الیکشن جیتنے کا بخار چڑھا ہوا ہے۔مودی سرکار کی مثال ایسے ہے کہ بندر کے ہاتھ میں ماچس آئی تو اس نے پورا جنگل ہی جلا دیا۔یہ لوگ اس وقت پورے خطے کو جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں ۔

فیاض چوہان

مزید :

صفحہ آخر -