رینٹل پاور کیس ، راجہ پرویز اشرف کی عدم پیشی پر سماعت 13مارچ تک ملتوی

رینٹل پاور کیس ، راجہ پرویز اشرف کی عدم پیشی پر سماعت 13مارچ تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی ) احتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کے مرکزی ملزم راجہ پرویز اشرف کے پیش نہ ہونے پر سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی۔ منگل کو احتساب عدالت میں کرپشن کے تین رینٹل پاور کیس کی سماعت ہو ئی ،سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی ،مرکزی ملزم راجہ پرویز اشرف عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر راجہ پرویز اشرف کو حاضری یقینی بنانے کا حکم د یتے ہوئے سماعت 13مارچ تک ملتوی کر دی ۔
راجہ پرویز اشرف

مزید :

صفحہ آخر -