بھارتی ائیرفورس کو سلام ، دہشتگردوں کا خاتمہ ضروری، نوجوت سنگھ سدھو

بھارتی ائیرفورس کو سلام ، دہشتگردوں کا خاتمہ ضروری، نوجوت سنگھ سدھو

  

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے ، دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربھارتی ائیرفورس کے فضائی حملہ پر بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوہا لوہے کو کاٹتا ہے ، آگ آگ کو کاٹتی ہے ، سانپ جب ڈنک مارتا ہے تو اس کا اینٹی ڈوز زہر ہی ہے ۔سدھو نے بھارتی ائیرفورس کا سلام پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ ضروری ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -