این ایل سی وفد کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات ،میگا پراجیکٹس میں تعاون پر گفتگو

این ایل سی وفد کی چیئرمین واپڈا سے ملاقات ،میگا پراجیکٹس میں تعاون پر گفتگو

  

لاہور (آن لائن) این ایل سی کے پانچ رکنی وفد نے واپڈا ہاؤس کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل محمدعاصم اقبال کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) اور واپڈا کے دیگر سینئر حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کی، جس میں پاکستان میں میگا پراجیکٹس کی تعمیر میں دونوں اداروں کے تعاون کے تذویراتی امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں اُن امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن میں واپڈا اور این ایل سی ایک دوسرے کی مہارت اور تجربہ سے استفادہ کر سکتے ہیں ۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا منصوبے ملکی اور غیر ملکی تعمیراتی کمپنیوں کے لئے بہترین مواقع کے حامل ہیں جن میں کھلی مسابقتی نیلامی کے ذریعے حصہ لیکر یہ کمپنیاں ترقی کے عمل میں شریک ہو سکتی ہیں۔ دوسری تعمیراتی کمپنیوں کی طرح این ایل سی بھی ملک کو تعمیر و ترقی کے اگلے مراحل میں لے جانے کے لئے واپڈا کا شراکت دار بن سکتا ہے۔ واپڈاکے منصوبے اور این ایل سی کی خدمات ملک بھر میں موجود ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -