متحدہ عرب امارات کا پاکستان کی ترقی کیلئے اہم کردارہے، زلفی بخاری

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کی ترقی کیلئے اہم کردارہے، زلفی بخاری

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں ترقی کیلئے اہم کردار ہے ۔ وہ متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی طرف سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں متحدہ عرب امارات سے سیکھ رہا ہے، ڈیجیٹل دبئی کے طرز پر منصوبے کو پاکستان میں متعارف کرائے جانے پر کام ہو رہا ہے، خطہ کی سلامتی اور امن کیلئے باہمی تعاون پہلے سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ مقررین نے کانفرنس میں خطہ کے امن و امان اور باہمی تعاون کے موضوع پر بھی بات کی۔

مزید :

صفحہ آخر -