پاک بھارت جنگ دنیا کی90 فیصد آبادی ختم کر دیگی،رمیش کمار

پاک بھارت جنگ دنیا کی90 فیصد آبادی ختم کر دیگی،رمیش کمار

  

 اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے کی گئی حماقت کی مذمت کرتا ہوں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کی گئی حماقت کی مذمت کرتا ہوں۔رمیش کمار نے کہاکہ پاکستان کی فوج چھ لاکھ نہیں بائیس کروڑ ہے۔رمیش کمار نے کہا کہ بھارت جا کر انہیں کہا تھا حالات خراب نہ کریں۔ رمیش کمارنے کہاکہ بھارت کو کہا تھا ایک ہفتے میں ہم آپ کو جواب دیں گے۔رمیش کمار نے کہا کہ آج بھی میں امن کی بات کرتا ہوں۔رمیش کمار نے کہاکہ میں نے بھارت جا کر اپنا فرض ادا کیا۔رمیش کمار نے کہاکہ میرے پاس آج بھی مایوسی نہیں ہے۔رمیش کمار نے کہاکہ جنگ دنیا کی نوے فیصد آبادی ختم کر دیں گے۔رمیش کمار نے کہا کہ پاک فوج کی طرف سے فوری جواب پر آرمی چیف کو سلام پیش کرتا ہوں۔ رمیش کمار نے کہاکہ آگے جا کر حالات دیکھ کر ہم بہتر جواب دیں گے۔

رمیش کمار

مزید :

صفحہ آخر -