اصل مسئلہ کشمیر ،یہ حل ہوگا تو خطے میں امن آئے گا ،سراج الحق

اصل مسئلہ کشمیر ،یہ حل ہوگا تو خطے میں امن آئے گا ،سراج الحق

  

اسلام آباد(آئی این پی)جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے جنگ مسئلہ نہیں ہے اصل مسئلہ کشمیر ہے جب یہ مسئلہ حل ہو گا تو خطے میں امن آئے گا کشمیری قوم آزادی کے لیے متحد ہے بھارت فوج کے مظالم بھی ان کے جذبے میں کمی نہ لا سکے افغانستان میں فوج سے طالبان کا مسئلہ حل نہیں ہوا اب طالبان کے ساتھ امریکہ مذاکرات کے لیے کوشش کر رہا ہے بھارت کو بھی کشمیر پر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے و ہ منگل کے روز پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ خطے میں حالات کشیدہ ہیں بھارت نے پاکستان پر بار بار حملے کئے ہیں وہاں انتہا پسندی زیادہ رہی ہے دنیا نے مودی کا جھوٹ تسلیم نہیں کیا بھارت میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج ہورہاہے انہوں نے کہاکہ پلوامہ حملے کے بعد کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا وہاں سکھوں نے کشمیری طلبہ کی حفاظت کی اس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں رات کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت نے مطالبہ کیا ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اپوزیشن کہتی ہے ملکی حفاظت کے لئے ہم سب ایک ہیں سراج الحق نے کہا کہ او آئی سی اجلاس جمعے کو ہو رہا ہے وہاں بھارتی وزیر خارجہ کو بطور مہمان خصوصی بلایا جا رہا ہے اور ہمیں ناقابل قبول ہے ایسے کسی بھی اجلاس میں پاکستان کو شریک نہیں ہونا چاہئے حکومت کو اس حوالے سے واضح موقف اختیار کرنا چاہئے انہوں نے کہاکہ مودی اپنی اندرونی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ایسا کر رہا ہے او آئی سی کا اجلاس جمعہ کو ہو رہا ہے او آئی سی نے افتتاحی اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کو مہمان خصوصی بنایا ہے یہ قابل افسوس ہے پاکستان کو احتجاج کرنا چاہیے مسلمانوں کی تنظیم میں ہندو خاتون کو مہمان خصوصی قابل مذمت ہے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -