ایرانی صدر نے وزیر خارجہ کا ا ستعفیٰ منظور نہیں کیا

ایرانی صدر نے وزیر خارجہ کا ا ستعفیٰ منظور نہیں کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(آئی این پی ) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے انسٹاگرام پیج کے ذریعے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ، حکام نے تصدیق کردی،ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کااستعفیٰ منظور نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے استعفے کا اعلان کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جواد ظریف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی گئی، ان کے استعفے کی وجہ تا حال معلوم نہ ہوسکی۔انہوں نے سوشل میڈیا پر استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیرخارجہ میں نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے دوران جو بھی کمی کوتاہی کی اس پر معذرت خواہ ہوں جواد ظریف نے ایرانی عوام اور حکام کا بھی شکریہ ادا کیا، تاہم انہوں نے اچانک استعفے کے اعلان کی وجوہات نہیں بتائیں۔ دوسری طرف ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمد واعظی نے واضح کردیا کہ صدر نے وزیر خارجہ محمد جواید ظریف کااستعفی منظور نہیں کیا ہے ۔
عہدے سے مستعفی

مزید :

صفحہ آخر -