فلسطین ریاست کی بنیاد ، او سلو معاہدے کے تمام نکات امریکی مفاہمتی فارمولے میں شامل، جیرڈ کوشنر
واشنگٹن( اظہر زمان، بیوروچیف) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیر ڈکوشنرنے واضع کیا ہے کہ امریکہ کے مفاہمتی فارمولے میں فلسطینی ریاست کی بنیاد سمیت 1990 ء کے عشرے میں اوسلو معاہدے کے تمام اہم نکات شامل ہیں ۔ عرب اور خلیجی ممالک کے دورے میں ’’ سکائی نیوز عریبیا‘‘ کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں امریکی منصوبے کے خاص خاص نکات بیان کئے ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کو حل کرنے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ نے مفاہمتی فارموے کو حتمی شکل دیدی ہے جسے عنقریب جاری کردیا جائے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل اور فلسطین کو اپنی الگ الگ ریاستیں قائم کرنے اور ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کیلئے دونوں اطراف کو بہت سی رعائتیں دینی پڑیں گی۔ مسٹرکوشنر نے بتایا کے امریکہ کے فارمولے میں سیاسی کیساتھ ساتھ اقتصادی پہلوؤں پر بھی برابر کی توجہ دی گئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے باقاعدہ اعلان اسرائیل میں 9 اپریل کو ہونے والے قومی انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔
جیرڈ کوشنر