اقتصادی رابطہ کمیٹی ، پرامن بلوچستان پالیسی کیلئے 2سو ملین ، وزارت نجکاری کیلئے 11ملین کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی ، پرامن بلوچستان پالیسی کیلئے 2سو ملین ، وزارت نجکاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پرامن بلوچستان پالیسی کیلئے فنڈز 200 ملین روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ای سی سی نے وزیراعظم پیکیج کے تحت وزارت پیٹرولیم کے فوت ہوجانیوالے ملازمین کے خاندانوں کی گرانٹ منظور کرلی۔ ملازمین کے خاندانوں کو ادائیگیوں کیلئے 4 کروڑ 64 لاکھ کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور کی گئی ، اجلاس کے دور ان ای سی سی نے وزارت نجکاری کو 11.441ملین روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

مزید :

صفحہ اول -