بھارتی فضائیہ کاگجرات میں پاکستانی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعوی
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی فضائیہ نے گجرات میں پاکستانی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے ۔بھارتی خبر رساں ادارے نے فضائیہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوے کہا ہے کہ ایل او سی پر عسکریت پسندوں کے کیمپ پر حملے کے کچھ دیر بعد گجرات میں پاکستانی سرحد سے ملحقہ گاوں آمباسا میں پاکستانی جاسوس طیارہ مار گرایا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اور فوجی حکام ملبے کا جائزہ لے رہے ہیں ۔
ڈرون طیارہ