ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدحواس بھارتی طیاروں کے گرائے گئے پے لوڈ کی تصاویر جاری کردیں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدحواس بھارتی طیاروں کے گرائے گئے پے لوڈ کی تصاویر جاری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدحواس بھارتی طیاروں کے گرائے گئے پے لوڈ کی تصاویر جاری کردیں۔گزشتہ رات بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی تھی اور بھارتی طیاروں کو پاک فضائیہ کے بروقت اور موثر جواب کا سامنا کرنا پڑا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی طیاروں نے جلدبازی میں فرارہوتے ہوئے اپناایمونیشن ریلیزکیاجوکھلی جگہ پرگرا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی انفرااسٹرکچرکو کوئی نقصان پہنچا نہ کسی کو گزندپہنچی۔مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی طیارے نے جس علاقے میں ایمونیشن گرائے وہاں شجرکاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ،ایمونیشن گرنے سے درختوں کو نقصان پہنچا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر

مزید :

صفحہ اول -