عالمی میڈیا نے بھارت کی مبینہ کارروائی کو بڑھک قرار دیدیا

عالمی میڈیا نے بھارت کی مبینہ کارروائی کو بڑھک قرار دیدیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کے بعد انڈیا نے بھونڈے دعوے شروع کر دئیے لیکن بھارت کو یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ دنیا پاگل نہیں ہے۔سچ تو یہ ہے کہ پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گھرج نے بزدل بھارتی فضائیہ کے اوسان خطا کر دئیے۔کانپتے کانپتے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو بھاگنے کی اتنی جلدی تھی کہ جاتے جاتے اپنا پے لوڈ بھی چھوڑ گئے۔بھارت کے سر جیکل اسٹرائیک کے گذشتہ دعوے کی طرح اس بار بھی جہاں پاک فوج کے ترجمان نے فوری رد عمل میں بھارتی جھوٹ کی قلعی کھول دی۔وہیں عالمی میڈیا نے بھی بھارتی دعوؤں کو آڑے ہاتھوں لیا۔نیویارک ٹائمز نے بھارتی دعوؤں کو بے پر کی اڑائی ہوئی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے بارے بھارت پاکستان کیخلاف ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ نیویارک ٹائمز ۔اسی طرح برطانوی اخبار دی گار جیئن نے بھی بھارتی دعویٰ کو بڑھک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مبالغہ آرائی پر مبنی دعوؤں پر یقین کرنا مشکل ہے۔سر جیکل اسٹرائیک نہایت ٹیکنیکل معاملہ ہوتا ہے۔جس میں شواہد کو چھپانا ممکن نہیں ہوتا۔تاہم بھارت اپنے دعوے میں کوئی ایک ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا۔ آج صبح بھارتی ایئر فورس کی جانب سے دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے مظفر آبادمیں داخل ہونے کی کوشش کر کے بھارتی فضائیہ کے طیارے نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کی۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ بھارتی فضائیہ نے لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی کی، جس پر پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میںآئی جبکہ بھارتی طیارے واپس چلے گئے۔ معاملے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے ایک اور پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے مظفر آبادسیکٹر سے گھسنے کی کوشش کی جس پر پاک فضائیہ نے فوری اور بروقت کارروائی کی۔ جس کے باعث بھارتی طیارے نے عجلت میں فرار ہوتے ہوئے بالاکوٹ کے قریب ایک ہتھیار پھینکا تاہم خوش قسمتی سے اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

صفحہ اول -