بھارت کی پھر ایل او سی پر فائرنگ، خاتون شہید ،4 افراد زخمی

بھارت کی پھر ایل او سی پر فائرنگ، خاتون شہید ،4 افراد زخمی

  

کھوئی رٹہ(صباح نیوز) بھارت نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ ،عباسپور سمیت سات سیکٹرز پر بھارتی قابض افواج کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ بھارتی فورسز نے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔جس کے باعث ایک خاتون شہید جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔عباسپور سیکٹر میں بھارتی افواج نے ککوٹہ، پولس، تروٹی ، ستوال ، پنیال دھڑا اور چڑی کوٹ منڈہول پر فائرنگ کی ہے جبکہ کھوئی رٹہ سیکٹر کے سری،چتر،خان پور،ٹائیں قینچی،ٹھنڈی کسی علاقوں میں بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 45 سالہ خاتون شہناز زوجہ محمد صدیق شہید ہو گئی جبکہ 40 سالہ منور بیگم دختر مظفر ،عدنان ولد محمد اسلم سمیت چار دیگر افراد زخمی ہوگئے، چار زخمیوں کو کوٹلی ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ منگل کوہی بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستانی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تھی تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

بلااشتعال فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -