گریڈ 19میں ترقی پانے والے افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات

گریڈ 19میں ترقی پانے والے افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نیوز رپورٹر ) پنجاب حکومت وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کو گریڈ 19 میں ترقی ملنے پر ترقی اور تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ متعدد افسر ان کی رخصت منظوری کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی حاصل کرنے والے افسران میں خاور کمال ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ، مسرت جبیں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی ، چودھری محمد علی رندھاوا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ، آسیہ گل چیف آباد راولپنڈی ، وزیر اعلیٰ آفس پنجاب لاہور میں تقرری کے منتظر معظم اقبال سپرا ، ثمن رائے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹ کونسل ، ظہور حسین ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ، سلمان غنی ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کےئر ، مدثر ریاض ملک ڈپٹی کمشنر ملتان ، عمارہ خان ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےئر ، ڈاکٹر آصف طفیل ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ ، عرفان علی خان ڈپٹی کمشنر وہاڑی ، آصف علی فرخ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو (PESRP) ، نائلہ باقرڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ، سمیر احمد سید ایڈیشنل سیکرٹری ویلفےئر ایس اینڈ جی اے ڈی ، لیفٹیننٹ ( ر ) محمد شعیب خان جدون ڈپٹی کمشنر میانوالی ، ارقم طارق ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ آبپاشی ، صاحبزادی وسیمہ عمر ڈپٹی کمشنر قصور ، بینش فاطمہ ساہی ایڈیشنل سیکرٹری ( ٹاسک فورس ) محکمہ زراعت ، کرن خورشید رجسٹرار کوآپریٹو سوسائیٹز پنجاب لاہور ، شیریں ناز ایڈیشنل سیکرٹری ( ایڈ من ) محکمہ خوراک ، حمیرا اکرام ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کو آپریٹو ز ، فلائیٹ لیفٹیننٹ ( ر ) عمران قریشی ڈائریکٹر ( اسٹیٹ مینجمنٹ ) لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ، نوشین ملک ڈائریکٹر ( ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس ) بہاولپور ، کلثوم ثاقب وائس کمشنر پیسی (PESSI) ، صائمہ احد ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ ، رفاقت علی ایڈیشنل سیکرٹری ( ایڈمن ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، ثنا ء4 اللہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات ، دانش افضا ل ایڈیشنل سیکرٹری ٹوچیف سیکرٹری پنجاب ، طلحہ فضل حسین ایڈیشنل سیکرٹر محکمہ مائنز اینڈ منرلز ، محمد طاہر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ زراعت اور منظر جاوید علی پروگرام ڈائریکٹر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ کو ٹرانسفر کر کے چیف آف سیکشن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب تعینات کیا گیا ہے شامل ہیں۔ عاتکہ محمود ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ( ایڈمن ) ڈائریکٹوریٹ آف فوڈ پنجاب کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب تعینات کیا گیا ہے ،ظہیر عباس کو گریڈ 19 میں ترقی دیکر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ بلدیات ، کنزہ مرتضیٰ ڈائریکٹر ( لینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ اسٹیٹ مینجمنٹ ) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو گریڈ19میں ترقی دے کر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ روالپنڈ ی ، فلائیٹ لیفٹیننٹ ( ر ) عاصم ایوب سی ای او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی کو گریڈ19میں ترقی دے کر ٹرانسفر کر کے ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب لاہور ، ایس اینڈ جی اے ڈی میں تقرری کی منتظر نادیہ ہارون کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر چیف آف سیکشن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، سارہ احمد چیمہ کو گریڈ19میں ترقی دے کر ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت پنجاب میں تقرری کے منتظر عبدالا میر خٹک کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ بہبود آبادی تعینات کیا گیا ہے ، شمیم آصف ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ بہبود آبادی کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔سجاد احمد خان ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سعدیہ تحریم کو او ایس ڈی کر کے ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلے اور رخصت منظوری کے احکامات جاری کر دئیے جس کے مطابق چودھری محمد علی رندھاوا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ محمد شاہد ڈپٹی ڈائریکٹر ( ڈویلپمنٹ ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ لبنی نذیر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی کو تبدیل کر کے ڈپٹی سیکرٹری سکول ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ آ صف روف خان سیکشن آفیسر محکمہ کوآپریٹیوز کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری محکمہ توانائی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ محمد یاسر ڈائریکٹر ا( ایڈمن ) پی ایچ اے سرگودھا کو ٹرانسفر کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) سرگودھا تعینات کیا گیا ہے اور ڈائریکٹر ا( ایڈمن ) پی ایچ اے سرگودھا کا اضافی چارج بھی اْنہیں دیا گیا ہے۔ وحید اختر انصاری ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن لاہور کو ایڈمنسٹریٹر پنجاب ایگریکلچر ل ڈویلپمنٹ اینڈ سپلائیز کارپوریشن کا اضافی چارج دیا گیا ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد شاہد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کا اضافی چارج اور مقصود احمد کو ڈی جی آرکیالوجی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔جبکہ ڈی جی آرکیالوجی طاہر سلیم کی عمرہ کیلئے 14 یوم رخصت منظور ، علی ارشد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اینڈ پلاننگ ) سیالکوٹ کی 27یوم رخصت منظور اور ڈاکٹر نور العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری ( اسٹیبلشمنٹ ) محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کی ترکی جانے کے لئے 10 روز کی رْخصت منظور کر لی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -