بھارتی فضائیہ کی کارروائی سے انکے وزیر دفاع لاعلم نکلے

بھارتی فضائیہ کی کارروائی سے انکے وزیر دفاع لاعلم نکلے

  

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں )بھارت نے منگل کی علی الصبح پاکستان میں در اندازی کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ۔ بھارتی فضائیہ پاکستان میں ائیر سٹر ائیک کا دعوی کرتی رہی جبکہ بھارتی وزیر دفاع اس سے مکمل لاعلم نکلے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان پر بھارتی ائیرفورس کی ائیرسٹرائیکس سے متعلق علم نہیں ہے۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے کیا کاروائی کی ہمیں نہیں معلوم۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی فضائیہ کی پاکستان میں دراندازی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس بارے کوئی علم نہیں۔ دوسری طرف بھارتی سیکریٹری خارجہ وجے گھوکلے نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر میڈیا بریفنگ دی لیکن صحافیوں کے سوالوں کے شور میں صرف اپنی بات کہہ کر اٹھ کر چلے گئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ نے مختصر ترین بریفنگ میں یہ بیان پڑھ کر سنایاکہ کنٹرول لائن کی فضائی خلاف ورزی کا جواز یہ بتایا کہ مزید خودکش حملے سے بچنے کیلئے پیشگی حملہ ضروری ہوگیا تھا، وجے گھوکلے نے تین چار منٹ تک گفتگو کی اور بیان ختم ہوتے ہی صحافیوں کے سولات کے جواب دئیے بغیر اٹھ گئے۔صحافیوں کے سوالات کا شور اٹھتا رہااور انکی جانب سے یہ کہا گیا کہ صرف اس بیان پر اکتفا کریں سوالات کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید :

صفحہ اول -