پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت کی کسی فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا سنیما ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کا بائیکاٹ کردیا جس کے بعد پاکستان میں بھارت کی کسی فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی۔وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو بھارتی مواد پر مبنی اشتہارات نشر نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ستمبر 2016میں پاک-بھارت کشیدگی کی وجہ سے پاکستانی سنیما میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

بھارتی فلموں

مزید :

صفحہ اول -