کرپشن کا خاتمہ قومی ذمہ داری ، میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے: چیئر مین نیب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نہ صرف نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کا ایمان، کرپشن فری پاکستان ہے اور ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں،نیب افسران ایمانداری ،میرٹ ،ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق ذمہ داریاں سر انجام دیں۔منگل کو قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے ایک اجلاس کی نیب ہیڈ کوارٹرز میں صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے پراسیکوشن، انوسٹی گیشن اور ایچ آرایم ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نہ صرف نیب کی اولین ترجیح ہے ۔ نیب کا ایمان۔ کرپشن فری پاکستان ہے اور ہم ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ نیب قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک جانے والے بدعوان عناصر کو تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے وطن واپس لا کر ان سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کیلئے انتہائی سنجیدہ کاوشیں کر رہا ہے ۔انہوں نے نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ دیانتداری، ایمانداری،محنت ، لگن،میرٹ، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔
چیئرمین نیب