اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس آج طلب

اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس آج طلب

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس آج بدھ کو طلب کرلئے گئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی پارلیمنٹ میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس( آج )بدھ کو ہونگے ،سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کا اجلاس قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور سینیٹ میں قائدحزب اختلاف راجہ ظفر الحق کی مشترکہ صدارت میں ہوگا ۔ اجلاس صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2میں ہوگا ، سینیٹ ، قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ارکان شریک ہونگے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بارے اپوزیشن کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ یادرہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔

طلب

مزید :

صفحہ اول -