موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت اگلے ماہ مارچ تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

موسم گرما کی سبزیوں کی کاشت اگلے ماہ مارچ تک مکمل کر لیں، محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی ) کاشتکارموسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت اگلے ماہ مارچ میں مکمل کر لیں۔ محکمہ زراعت پنجا ب نے کاشتکاروں کو ہدا یت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ان سبزیوں میں کریلہ، گھیا کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ، شملہ مرچ ، تر اور کھیرا اہم سبزیات ہیں جنہیں حکومت پنجاب کے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کیے جانے والے بیجوں کے پیکٹس حاصل کرکے باآسانی کاشت کیا جا سکتا ہے۔

ما ہرین کے مطا بق ان سبزیوں کی نشوونما کے لیے بہترین درجہ حرارت 20 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ موسم گرما کی سبزیوں کی ایسی اقسام کا انتخاب کرنا چاہیے جو کہ موسمی حالات کے مطابق کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہوں اور ان کے بیج کی شرح اگاؤ 80 فیصد سے کم نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کی جائے اور جب پنیری کی عمر 30 سے35 دن ہوجائے تو اس پنیری کو پٹڑیوں پر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں۔ انہوں نے کہاکہ کریلہ ، گھیا کدو، چپن کدو ،گھیا توری، تر اور کھیرا کی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونوں جانب کرکے بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔

مزید :

کامرس -