الکرم نے موسم بہار اور گرما2019کی کلیکشن متعارف کرادی
لاہور(پ ر) الکرم اسٹوڈیو نے موسم بہار اور گرما کے لیے اپنی نئی کلیکشن کا والیم 1گزشتہ روز متعارف کرادیا، الکرم اسٹوڈیو کی جانب سے متعارف کرائی گئی موسم بہاراور گرماکی کلیکشن �آرام دہ ، پرسکون اور ایسی چمکدار ہے جسے گرم موسم میں سورج کی روشنی اور صاف نیلے بادلوں کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ الکرم کا متعارف کردہ یہ مجموعہ رنگوں کاایک جھمکٹا اور مخصوص پیٹرنز کا ایک حسین امتزاج ہے، جو نہ صرف آپ کی الماری کے لیے بہترین انتخاب ہونے میں کبھی بھی پیچھے نہیں رہ سکتا۔الکرم کا باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ سفر جاری ہے، اور الکرم نے عائزہ خان کو اپنا سفیر مقرر کیا ہے، جو اپنی بصیرت اور بے مثال خوبصورتی کے ساتھ برانڈ کو چار چاند لگانے میں اپنا کرداربخوبی ادا کررہی ہیں۔ یاد رے کہ ایوارڈ یافتہ عائزہ خان پیارے افضل، اور کوئی چاند رکھ جیسے مقبول ترین ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا کر بر صغیر کے لوگوں کے دل جیت چکی ہیں۔ الکرم کی اس کلیکشن کوآن لائن اور تمام اسٹورز پر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا گا۔