ویب ٹیک کا جی ای ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ کامیاب انضمام مکمل

ویب ٹیک کا جی ای ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ کامیاب انضمام مکمل

  

لاہور(پ ر)ویب ٹیک کارپوریشن(NYSE: WAB) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جی ایGE (NYSE: GE) کے سابق بزنس یونٹ،جی ای ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ اپنا انضمام مکمل کر لیا ہے۔یہ انضمام ویب ٹیک کی فریٹ، ٹرانزٹ اور الیکٹرانک پراڈکٹس کی وسیع رینج کو جی ای ٹرانسپورٹیشن کے اعلیٰ درجے کی ایکوئپمنٹ سروسز اور locomotive ، کان کنی، میرین، اسٹیشنری پاور اور ڈرلنگ انڈسٹریز میں ڈیجیٹل سلوشنزکے ساتھ یکجا کرتے ہوئے ویب ٹیک کو فارچون500 ،گلوبل ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس لیڈر بناتا ہے۔ویب ٹیک کو یہ اطلاع بھی دی گئی ہے کہ اب اسے S&P 500 انڈیکس میں شامل کر لیا جائے گا۔ویب ٹیک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او،ریمنڈ ٹی بیٹلر نے کہا کہ" ہمیں دونوں کمپنیوں کے انضمام کی تکمیل پر بہت خوشی ہے۔دنیا کو آگے کی طرف لے جانے اور بہتر بنانے کے لیے بہترین صلاحیتوں کے ساتھ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک ترقی یافتہ لیڈر کی تخلیق کے لیے لگ بھگ چار صدیوں پر محیط مشترکہ تجربے کو یکجا کرنے کا موقع زندگی میں ایک بار ملتا ہے۔ہماری ٹیموں نے منصوبہ بندی کو مربوط کرنے میں شاندار پیش رفت کی ہے اور اس عمل نے یکجائی کی قدری تخلیقی صلاحیت پر ہمارے اعتماد کو مستحکم کیا ہے ۔

آج ہم مضبوط اور ایسی زیادہ متنوع کمپنی ہیں جو دنیا میں کسٹمرز کی بہتر خدمت کے لیے تیار ہے اور آگے بڑھنے کے نئے مواقع سے دلکش انداز میں فائدہ ا ٹھاتی ہے" ۔

یہ کمپنی، جو توقع ہے کہ 2019 میں 8 بلین ڈالرسے زیادہ کمائے گی ایک متاثر کن گروتھ پروفائل کی حامل ہے،خاص طور پر جب اس انڈسٹریز میں جس میں یہ خدمات انجام دیتی ہے مارکیٹ کے حالات بہتر ہوں۔پوری دنیا میں ویب ٹیک 23,000 سے زیادہ لوکو موٹیوز کی ایک مضبوط بنیاد ،توسیع شدہ عالمی رسائی ،مصنوعات اور خدمات کا ایک مضبوط مکس اور افزائش کے کلیدی شعبوں میں جدت کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے کے لیے اضافی صلاحیتیں رکھتی ہے ۔کمپنی کے کلچر اور تجربہ کار گلوبل ورک فورس کو اپنے کسٹمرز کے سخت ترین چیلنجوں کو حل کرنے میں مدد دینے کے لیے تنوع، تعاون،ہمہ گیری ،ترغیب اور مسلسل بہتری پر سبقت حاصل رہے گی۔

رافیل سنتانا ،جنھوں نے جی ای ٹرانسپورٹیشن کے پریذیڈنٹ اور سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں اور اب ویب ٹیک کے فریٹ سیگمنٹ کے پریذیڈنٹ اور سی ای او ہیں کہا کہ" اختراع، تعاون، اور مسلسل بہتری پر ہماری باہمی توجہ ہمیں اس قابل بنائے گی کہ ہم اپنے شےئر ہولڈرز،کسٹمرز، ملازمین اور انڈسٹری کے لیے نئی قدر روشناس کرائیں۔ہم مل جل کر استعداد کار کی جانب صنعت کے رجحانات اور بہتر کارکردگی سے پیداہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی بہتر پوزیشن میں ہیں اور انضمام مکمل ہونے کے بعد ہماری توجہ ترقی کا عمل تیز کرنے کے لیے اضافی پورٹ فولیوز پر ہے" ۔

مزید :

کامرس -