صرافہ بازار
کراچی (این این آئی)بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ،تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید150روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1330ڈالرسے گھٹ کر1325ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ قیمت میں150روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں128روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی69200روپے سے بڑھ کر69350روپے ہوگئیْ
ہاور دس گرام سونے کی قیمت59328روپے سے بڑھ کر59456روپے ہوگئی۔منگل کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔