چین میں زرد پھولوں والا چائے کا پودا دریافت
کن منگ(آئی این پی/شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یننان کی کاؤنٹی فوننگ میں زرد پھولوں والے چائے کے پودے دریافت ہوئے ہیں اس کا اعلان یہاں چینی محقیقین نے کیا ہے۔اس پھول کا نام’’کمیلیا منگائی ایس ایکس یانگ‘‘رکھا گیا ہے۔زرد پھول والا چائے کا پودا ایک نایاب پودا ہے اسے ایک بہت قیمتی پودہ تصور کیا جاتا ہے اور اسے چین کی روایتی ادویات اور چائے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔محقیقین کی اس دریافت کو شائع بھی کیا جا چکا ہے۔زرد پھول عام طور پر جنوبی چین کے خودمختار ریجن گوانگ زی زوانگ میں تقسیم کیا جاتا ہے۔تاہم کمیلیا منگائی خالص مقامی پیداوار ہے جو صوبہ یننان کی فوننگ کاؤنٹی میں پایا گیا ہے۔اس کے بارے میں کنگ منگ انسٹیٹیوٹ آف باٹنی،چینی اکیڈمی آف سائنسیز اور فاریسٹری بیورو آف فوننگ تحقیق جاری ہے۔