عراق میں سڑک کنارے بم دھماکہ 3افراد ہلاک 3زخمی

عراق میں سڑک کنارے بم دھماکہ 3افراد ہلاک 3زخمی

  

بغداد(آئی این پی/شِنہوا)عراق کے مغربی صوبے امبار میں سڑک کے کنارے بم دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ داعش دہشتگردوں کی طرف سے سڑک کے کنارے نصب کئے گئے بم پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔اس موقع پر ایک بس جو مزدوروں کو لے جا رہی تھی دھماکے کا شکار ہو گئی۔عراقی فورسز نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ۔

اور زخمیوں کو فلوجہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے تاہم کسی گروپ نے ابتک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید :

علاقائی -