امریکہ کے 58سابق افسران نے صدر ٹرمپ کی ایمرجنسی مسترد کردی
واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا)قومی سلامتی سے تعلق رکھنے والے58سابق امریکی افسران نے امریکی صدر کی طرف سے ہنگامی حالت کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔صدر نے یہ اعلان سرحدی دیوار کی تعمیر کیلئے کافی فنڈز نہ ملنے پر کیا تھا۔ان افسران نے اپنے 13صفحات کے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ اس سے غیر ملکی رہنماؤں میں صدر ٹرمپ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ساکھ کی اس کمی سے ان کی انتظامیہ کمزور ہو گی اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے امریکہ کی حمایت میں بھی کمزوری آئیگی۔مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جیمز کلیپر،سابق سیکرٹری دفاع چک ہیگل اور سابق سیکرٹری داخلہ جینت ناپولی تانو شامل ہیں۔ان میں سے بیشتر کلنٹن اور اوباما انتطامیہ میں بھی کام کر چکے ہیں۔