آئی جی کے حکم کے برعکس سفارشی انسپکٹر پر کشش سیٹوں پر براجمان

آئی جی کے حکم کے برعکس سفارشی انسپکٹر پر کشش سیٹوں پر براجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے تگڑے سفارشی انسپکٹرز آئی جی پنجاب کے بار بار حکم کے باوجود پرکشش سیٹوں پر براجمان جبکہ سیاسی سفارش کے حامل انسپکٹرز کو.ایس ایچ او لگایا جانے لگا ۔چند ماہ قبل پنجاب بھر کے 22 انسپکٹرز کا تبادلہ اینٹی کرپشن میں کر دیا گیا تھا مگر لاہور کے 2 انسپکٹرز نے سیاسی اور اعلی افسران کی آشیرباد سے تبادلے کے احکامات کو دبا دیا۔ذرائع کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی نے پنجاب بھر کے 22 انسپکٹرز کاتبادلہ محکمہ اینٹی کرپشن میں کر کے انکو جلد از جلد رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پنجاب بھر کے 20انسپکٹرز نے فوری اپنا چارج چھوڑ کرمحکمہ اینٹی کرپشن میں رپورٹ کر دی تھی مگر لاہور کے انسپکٹرز جن میں ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں تعینات انسپکٹرز اسٹیبلشمنٹ ریحان جمال اور ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس سی انسپکٹر زاہد نواز رندھاوا تاحال ان پرکشش اور من پسند سیٹوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں.جبکہ ڈولفن سکواڈ سے سفارشی انسپکٹر عمران حیدر کو ایس ایچ او تھانہ غالب مارکیٹ تعینات کر دیاجو سفارش کے بغیرممکن نہیں۔

مزید :

علاقائی -