افغان طیاروں کی اپنی ہی ملیشیا پر بمباری ، 8افراد ہلاک
غزنی(آئی این پی/شِنہوا)افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں گذشتہ رات ایک فضائی کارروائی کے دوران حکومت کی حامی ملیشیاکے8افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔اس حادثے کو فرینڈلی فائر کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔یہ واقعہ جاگوری ضلع کے ہوتکل علاقے میں پیش آیا تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں۔صوبائی حکومت کے ترجمان حنیف نوری نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی غلط انٹیلی جنس معلومات کی بنا پر کی گئی ہے۔سرکاری ملیشیا کے ارکان اس علاقے میں ایک سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر موجود تھے،جہاں اکثر طالبان کارروائیاں کرتے رہتے ہیں کہ ان پر فضائی حملہ ہو گا۔ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یہ حملہ افغان ائیر فورس نے کیا ہے یا نیٹو اتحاد کے طیاروں کی کارروائی ہے۔ زخمیوں کو جاخوری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ایک شدید زخمی کو کابل لے جایاگیا ہے۔