اقبال ٹاؤن ڈویژن کی ہفتہ وار کارکردگی، مختلف جرائم میں ملوث 74ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کی ہدایت پراقبال ٹاؤن ڈویڑن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویڑن زبیر نذیر کی زیرِنگرانی اقبال ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران اسلحہ، منشیات فروشی، قمار بازی ودیگر جرائم میں ملوث74ملزمان گرفتار کر لیئے۔
ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث 02 گینگز کے05ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے03لاکھ روپے مالیت کے موٹر سائیکلز، موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کیا گیا۔