ڈی پی او شیخوپورہ نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے

ڈی پی او شیخوپورہ نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے

  

کوٹ عبدالمالک (نمائندہ خصوصی) ڈی پی او شیخوپورہ نے مختلف تھانوں کے ایس ایچ او ز کو تبدیل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ نے تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک کے ایس ایچ او (انسپکٹر) عزیز احمد چیمہ کو تبدیل کر کے ان کی جگہ انسپکٹر عبداللہ علی یوسف پاشا کو لگا دیا ہے ۔علاقہ کی سماجی و فلاحی تنظیموں نے نئے ایس ایچ او کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے بھی موثر اقدامات کریں ۔

مزید :

علاقائی -