میٹرو بسوں میں تصادم، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش
لاہور (کرائم رپورٹر) میٹرو بسوں میں تصادم سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش، شاہدرہ جانے والی ایم 60 میٹرو بس لین سے ہٹ کر چل رہی تھی۔ حادثہ یوحنا آباد اور دلو خورد میٹرو سٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ واضح رہے یہ خوفناک حادثہ ایک دن قبل پیش آیا تھا۔ جس کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ کو پیش کر دی ہے۔