مصطفی آباد ،صالحہ فضیلت کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) مصطفی آباد انویسٹی گیشن پولیس نے18سالہ مقتولہ صالحہ عرف فضیلت کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی شمالی چھاؤنی سرکل اشتیاق خان کے مطابق ملزمان میں مقتولہ کا ماموں محمد اکرم، والد علی شیر اور والدہ منظورہ بی بی شامل ہیں۔ملزمان نے ہم مشورہ ہو کر مقتولہ صالحہ کو بدچلنی کے شبہ میں مصطفی آباد لاہور سے اغوا کیا اور ساہیوال لے جا کرگلہ دبا کر قتل کیا۔جس میں انچارج انویسٹی گیشن مصطفی آباد سب انسپکٹر حماد حسن بٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مقتولہ کی لاش ساہیوال سے برآمد کی اور شک کی بنا پر ملزمان سے تفتیش کی تو ملزمان محمد اکرم وغیرہ نے اندھے قتل کا انکشاف کردیا ہے۔