نوازشریف کاممبئی حملوں سے متعلق بیان، شہری کی عدالت میں درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کو عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی پولیس سے 7مارچ تک جواب طلب کرلیاہے ۔عدالت میں شہری سلیم چودھری کی جانب سے دائر درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج رائے خان محمد نے مذکورہ بالا حکم جاری کیاہے ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف ممبئی حملوں سے متعلق بیان دیاتھا،نواز شریف کا یہ بیان ملک سے غداری کے مترادف ہے،اب نواز شریف کے بیان کو بھارت نے عالمی عدالت میں بطور ثبوت پیش کیاہے پولیس کو کارروائی کے لئے درخواست دی تاہم کارروائی نہ ہوئی ،سابق وزیر اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے ،جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے ۔