شہری کا خراب مشین دینے پرمالک کیخلاف 4لاکھ52ہزار ہرجانہ کادعویٰ

شہری کا خراب مشین دینے پرمالک کیخلاف 4لاکھ52ہزار ہرجانہ کادعویٰ

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے رولر مشین خراب دینے پرفیکٹری رولر جی ٹی روڈ سندر کے مالک کے خلاف4لاکھ 52ہزار روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا،عدالت نے مذکورہ مالک کو 26مار چ کو طلب کرلیا ہے۔عدالت میں نعیم نے مذکورہ بالا ہرجانہ کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے فیکٹری لگائی جس میں رولر مشین آصف رولر جی ٹی روڈ کے مالک سے خریدیں مشین فیکٹری میں لگوا کر کام شروع کیا تو رولر نے کام نہ کیا ، جس پر رولر فیکٹری کے مالک سے رابط کیا لیکن اس نے بات سننے سے انکارکردیا۔

مزید :

علاقائی -