بھارت کو ہر حال میں اپنے طریقے سے جواب دیں گے ،اسد عمر
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارتی شہری جان لیں کہ ان کا وزیر اعظم سیاسی مقاصد کیلئے ان کی جانیں خطرے میں ڈال رہاہے،بھارت جنگ چھیڑ کر جیت نہیں سکتا، حالیہ حملے کا جواب ضرور دیں گے۔منگل کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت کو ہر حال میں جواب ملے گا وقت اور جوابی کاروائی کے طریقے کا انتخاب پاکستان کرے گا۔بھارتی شہری جان لیں کہ ان کا وزیراعظم سیاسی مقاصد کے لئے جنگ چھیڑ رہا ہے اور بھارتی شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انڈیا جنگ چھیڑ کر جیت نہیں سکتا۔
اسد عمر