کم جونگ ان اور صدر ٹرمپ میں آج ملاقات ہو گی
تیان یانگ(آئی این پی/شِنہوا)جمہوریہ کوریا کے سرکردہ رہنماء کم جونگ ان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچ گئے۔وہ دوسری جمہوریہ کوریا امریکہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بذریعہ ریل ویتنام پہنچے ہیں۔کم جونگ ان27اور 28فروری ہنوئی میں امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کرینگے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہوگی۔تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات جون2018کو سنگاپور میں ہوئی تھی۔کم جونگ انکو دعوت ویتنام کے صدر نے دی ہے۔کم جونگ ان کیساتھ جمہوریہ کوریا کے متعدد دیگر رہنماء بھی شریک ہیں۔انہیں گذشتہ روز پیانگ یانگ ریلوے اسٹیشن سے بڑی گرم جوشی سے رخصت کیا گیا۔
کم جونگ ان ا