نوازشریف بھارتی فضائیہ کی سرحدی خلاف ورزی پرفکر مند ،مریم
لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف نے بھارتی فضائیہ کی سرحدی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے، پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کوٹ لکھپت جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ، وہ بھارتی فضائیہ کی فضائی خلاف ورزی پر فکر مند ہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے بھارتی فضائیہ کی سرحدی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی اور کہا اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے، پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔ اللہ وطن عزیز کی حفاظت فرمائے اور پاکستان پر کبھی کوئی آنچ نہ آئے۔ آمین،ایک اور ٹوئٹ میں انھوں نے کہا پاکستان ہماری لئے سب سے بڑی نعمت ہے، اللہ تعالی پاکستان اور ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے ۔
مریم نواز