وزیر اعلی سندھ کی بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت

وزیر اعلی سندھ کی بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاک فوج ان کا منہ توڑ جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ملک کا دفاع کرنا جانتے ہے اور پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم بہتر طریقے سے جانتے ہیں کہ ہم اپنی سرحدوں اور مادر وطن کی کس طرح حفاظت کرسکتے ہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -