کراچی: 5 بچوں اور خاتون کی اموات کی وجہ سامنے آ گئی

کراچی: 5 بچوں اور خاتون کی اموات کی وجہ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں کوئٹہ سے والے خاندان کے 5 بچوں اور ایک خاتون کی اموات وجہ سامنے آ گئی۔ اس حوالے سے جامعہ کراچی کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مبینہ زہر خورانی سے 5 بچوں اور ان کی پھوپھی کی ہلاکت کی وجہ کھٹمل مار دوائی تھی۔ رپورٹ کے مطابق سرکاری گیسٹ ہاوس قصر ناز میں کھٹمل مار دوا سے خارج ہونے والی جان لیوا فاسفین گیس کی وجہ سے 5 بچوں اور خاتون کی موت واقع ہوئی۔ذرائع کے مطابق تحقیقی مرکز کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چودھری کا کہنا ہے کہ کمرے میں کھٹمل مار دوا ایلمونیم فاسفائیڈ ڈالی گئی تھی جس سے کمرے میں جان لیوا فاسفین گیس خارج ہوئی جو بچے اور خاتون کی اموات کا سبب بنی۔ انہوں نے بتایا کہ 90 فیصد شواہد تجزیے سے ثابت ہوا کہ اموات کھٹمل مار دوا ہی سے ہوئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کمرے سے ملے ایلمونیم فاسفائیڈ کے ذرات 8 سے 10 ٹیبلیٹس کے برابر ہیں۔ کھٹمل مار دوا کی گولیاں بیڈ کے گدے کے نیچے چاروں کونوں اور فرش پر رکھی گئی تھیں۔ فیصل کاکڑ، ان کی اہلیہ بیڈ پر جب کہ 5 بچے اور ان کی پھوپھی فرش پر سوئی تھیں۔ جامعہ کراچی کے بین الاقوامی تحقیقی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم نے ابتدائی رپورٹ کمشنر کراچی اور پولیس کے حوالے کردی ہے تاہم اموات کی حتمی رپورٹ تیار ہونا باقی ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -