کراچی ،ملیر جعفر طیار میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد سپرد خاک

کراچی ،ملیر جعفر طیار میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد سپرد خاک

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیرجعفرطیارسوسائٹی میں عمارت زمین بوس ہونے کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے فراد کو ملیر غازی گوٹھ میں واقع قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔پیرکی صبح ملیرسٹی تھانے کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کرجاں بحق ہونے والے مکان مالک حسن عباس عرف جمی ان کی اہلیہ اور2 بیٹوں صبیح حیدراور جری حیدر کی نمازجنازہ جامع مسجد جعفر طیارسوسائٹی میں بعد نماز ظہرین ادا کی گئی، نمازجنازہ علامہ نسیم حیدر نے پڑھائی ، نماز جنازہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ ،عزیز و اقارب اوربڑی تعداد میں علاقہ مکینوں کے علاوہ پاکستان تحریب انصاف کے رہنما اوررکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ رتضی بلوچ ،سلیم بلوچ ،ڈی ایم سی ملیر کے چیئر مین جاں محمد بلوچ اور دیگر افراد شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ملیر غازی گوٹھ میں واقع قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا

مزید :

صفحہ اول -